آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ ہزارہ محمڈن اور ساجدی محمڈن کی فتح

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کولیفائی کر لیا۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں ہزارہ محمڈن نے بلوچ یونین ویسٹ کو 3-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جبکہ دوسرے میچ میں ساجدی محمڈن سفاری پارک نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ملیر شاہین کو 3-1سے زیر کرکے پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگی مستحکم کر لی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفریز نصیر عمر بلوچ ،انیس اختر ،عبد الغفور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔