آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 5 میچوں کے فیصلے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 5 میچوں کے فیصلے ہو گئے کھیلے گئے پہلے میچ میں الغازی اسپورٹس نے شہید ملت ایف سی کو 9-0 سے شکست دیدی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شفیع اللہ ،محمد احسن اور محمد سلیم نے 3-3گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں مسلم برادرز نے کورنگی سینٹرل کو 2-1سے ہرا دیا ،تیسرے میچ میں کالونی اسپورٹس نے ینگ انصاری کو 5-1سے شکست دیدی ،چوتھے میچ میں شفیع الیون ملیر نے سندھ مسلم گذری کو 2-2گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی۔

پانچویں میچ میں بلال اسپورٹس نے مد مقابل الشہزاد کلب جام کنڈہ کو 3-1سے ٹھکانے لگا دیا فاتح ٹیم کے عمران ،طارق انعام نے گول کئے مخالف ٹیم کا واحد گول محمد اکرم نے کیا ۔چھٹے میچ میں ناصر اسپورٹس کورنگی نے مسلم اتحاد لانڈھی کو 3-0سے ہرا دیا ناصر اسپورٹس کی جانب سے شوکت علی ،محمد سلمان اور دانش نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض محمد شفیع ،سعید عالم ،شکیل راجر ،عبدالکریم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق آج جلال مراد کا مقابلہ دلبود محمڈن سے ہوگا ۔اس کے مہمان خصوصی حاجی ارشد اور چوہدری ذبیر ہونگے۔