پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ

Korangi

Korangi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے میچ میں اعظم اسپورٹس نے محمدی اسپورٹس میمن گوٹھ کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے کھیل کے 18ویں منٹ اور سلیم نے 89ویں منٹ میں گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں شفیع الیون ملیر نے مد مقابل بلوچ یوتھ ملیر کو 4-0سے زیر کردیا جبکہ تیسرے اہم میچ میں ملیر کی معروف ٹیم ملیر شاہین نے بلوچ برادرز کو باآسانی 5-0سے ہرا دیا۔

ملیر شاہین کی جانب سے سلیم نے دو گول اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ ذاکر ،امان اللہ اور شہباز نے ایک ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،عبدالرشید ،محمد اسماعیل و دیگر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔