آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بلوچ محمڈن ملیر نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی فیورٹ ماری پور بلوچ کو 2-1سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

دونوں ٹیموں کے مابین نہایت سنسنی خیز مقابلہ رہا ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے بھر پور حملے کئے گئے لیکن جیت بلوچ محمڈن کے حصے میں آئی فاتح ٹیم کی جانب سے روشن نے کھیل کے 26ویں منٹ جبکہ آصف نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کئے ماری پور بلوچ کا واحد گول کھیل کے 29ویں منٹ میں کامران نے اسکور کیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 12جون 2015ء بروز جمعہ کھیلاجائیگا فائنل کے مہمان خصوصی گیٹز فارمہ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود ہونگے۔