آل کراچی حاجی بابو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام غوثیہ پلے گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں جاری “آل کراچی حاجی با بو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ “کے آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں بلوچ یوتھ گارڈن نے ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مضبوط حریف پاک اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ٹورنامنٹ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق فائنل دوڑ کے لئے آج چنیسر بلو کا مقابلہ بلوچ یوتھ گارڈن سے ہوگا جبکہ پھول پتی اسٹار پہلے ہی فائنل تک رسائی حاصل کرسکی ہے۔

ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نذر شباب ،پرویز یوسف اور عبدالباقی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔