آل کراچی عمر خطاب اینڈ محمد بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح 6 نومبر کو ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے “آل کراچی عمر خطاب اینڈ محمد بشیر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ”کا آغاز 6 نومبر 2016ء بروز اتوار شام بجے غازی شوٹنگ بال کورٹ پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں ہو گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ کرینگے اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر و ٹورنامنٹ کے چیف آرگنازئر حاجی غلام محمد خان ،سیکریٹری محمد اجمل ،آرگنائزنگ سیکریٹری محمد عارف ایڈوکیٹ ،آرگنائزر عبدالحق کے علاوہ اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے دیگر شخصیات بھی موجود ہونگے۔