آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں بلوچ فائٹر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں بلوچ فائٹر ملیر نے مد مقابل کیماڑی یونین کو 2-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگی بنا لی فاتح ٹیم کی جانب سے تاج محمد اور سلیم نے گول اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں کراچی ککرز نے غنی اسپورٹس کو 3-1سے مات دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی کراچی ککرز کی جانب سے عابد ،شہزاد اور سعید نے گول کئے مخالف ٹیم کا واحد گول طلحہ نے کیا کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیاز احمد ،شوکت گھوٹائی ،پرویز یوسف نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر نہاز احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔