آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء کا شاندار فائنل

Football Match

Football Match

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کلری فٹ بال گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں جاری “آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء “کاشاندار فائنل (آج) مورخہ 16 جون 2015ء کوکراچی شہر کی 2معروف فٹ بال ٹیم ہزارہ محمڈن شاہ فیصل ٹائون اور اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔

فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء مجیب الرحمن صدیقی کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات و اسناد تقسیم کریں گے۔