آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء رحمن فٹ بال کلب کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن پلے گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ2015ء میں کھیلے گئے دو پری کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں رحمن کلب نے ماری پور نے مد مقابل ینگ میراں کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ماری پور آزاد نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم کلری اسٹار کو 2-0سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی فاتح ٹیم کی جانب سے کامران اور اشعر نے خوبصورت گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض جعفر صالو ،بشیر ،یوسف اور پرویز یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔