آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ میں سرحد پختون، ینگ اسلام، ینگ عزیز آباداور ہزارہ محمڈن کی فتوحات

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں سرحد پختون کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد میزبان کلب کلری محمڈن کو 2-0سے شکست دیدی کھیل کے دوران پورے میچ میں کلری محمڈن نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے 6یقینی مواقع ضائع کردیئے غلط نشانہ بازی کے باعث میزبان کلب کے فارورڈ کوئی گول اسکور نہ کرسکے ،سرحد پختون کی جانب سے قمر نے 2گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

دوسرے میچ میں ینگ اسلام لیاری نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف عثمان آباد یونین کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے عزیز نے 2جبکہ شفیع نے ایک گول اسکور کئے ،تیسرے میچ میں ینگ عزیز آبادنے ینگ کھو کھرآپار ملیر کو پنالٹی ککس پر 5-3سے ہرا دیا ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں ہزارہ محمڈن شاہ فیصل ٹائون کی ٹیم نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد ینگ پی آئی بی کو 4-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے عالم زیب نے 2جبکہ حیدر بنگش نے بھی 2گول اسکور کئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیاز احمد ،عبد الباقی ،نذر شباب ،یوسف منصوری ،شوکت گھوٹائی اور یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Hamara Pakistan Football Cup

Hamara Pakistan Football Cup