آل کراچی چیئرمین ولی محمد ولی فٹ بال ٹورنامنٹ گروپ 16 مرحلے کا آغاز

All Karachi Football Tournament

All Karachi Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام صدیق گوٹھ گل بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری “آل کراچی چیئر مین ولی محمد ولی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں گروپ 16 مرحلے کا آغاز، کھیلے گئے پہلے میچ میں سالار ویلفیئر سینٹر فٹ بال کلب ملیر نے جام الیون فٹ بال کلب ملیر جام گوٹھ کو مقررہ وقت تک برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کر دیا۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں ضلع ملیر کے مضبوط ٹیم آل برادرز نے مد مقابل مضبوط حریف شہزاد محمڈن گیدڑ کالونی کو 2-0سے شکست دیدی جبکہ تیسرے اور اہم میچ میں میزبان ٹیم گل بلوچ فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف محمدی اسپورٹس میمن گوٹھ کو 3-1سے زیر کرکے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ مستحکم کرلی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ذکواة و عشر کمیٹی ضلع ملیر کے چیئر مین نعمان عبداللہ مراد سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء غلام عادل بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے اس موق پر کھیلے گئے میچ میں شاندار کارکردگی پر مہمان خصوصی نعمان عبداللہ مراد نے گل بلوچ کے کپتان نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شاہنواز بلوچ ،ماسٹر امام بخش ،عمران اور حمزہ شیخ نے انجام دیئے۔
جاری کردہ: میڈیا کوارڈینٹر