آل کراچی چیئرمین ولی محمد ولی یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ

 Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں ملیر محمڈن یوتھ فٹ بال کلب نے چنیسر یوتھ فٹ بال کلب کو 4-1سے شکست دیدی۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں شرافی یونائٹیڈ یوتھ فٹ بال کلب نے مد مقابل صدیق یوتھ فٹ بال کلب کو 3-2سے زیر کر دیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی یونین کمیٹی نمبر14شاہ فیصل ٹائون کے لئے وائس چیئر مین کے امیدوار فرحان احمد اور عادل غلام سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض شیر محمد اور علی نواز ولی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حبیب کلمتی اور سعید علی تھے۔