آل کراچی چیئرمین ولی محمدولی یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میں مراد بخش میموریل یوتھ فٹ بال کلب نے کراچی یونائیٹڈ ملیر کو 1-0سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں نے انہتائی شاندار کھیل پیش کیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں مراد بخش کی جانب سے گول اسکور کیا گیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عمر بلوچ نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیا اس موقع پر میچ کمشنر کے فرائض حمزہ شیخ نے نبھائے۔