آل کراچی چیئرمین ولی محمد یادگاری ٹورنامنٹ میں شہداء صدیق گوٹھ فائنل میں پہنچ گئی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی چیئرمین ولی محمد یادگاری انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میں 2 اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں شہداء صدیق گوٹھ یوتھ فٹ بال کلب نے شرافی یونائیٹڈ کو شاندار مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔

فاتح ٹیم کے عزیز ،کاشف عباس اور شہباز نے گول اسکور کئے جبکہ شرافی اسٹار کا واحد گول صغیر نے کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل میچ میں کا کا اسٹار یوتھ فٹ بال کلب نے ٹائی بریکر کی بنیاد پر بلوچ اسٹار یوتھ فٹ بال کلب کو5-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل مورخہ 25 نومبر 2015ء کو بلوچ فشر مین لیاری اور کا کا اسٹار ملیر کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ماسٹر امام بخش اور انس نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حبیب ذبد تھے۔