آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 12 اکتوبر سے ہو گا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 12 اکتوبر 2015ء سے ہوگا۔

اس ایونٹ میں شہر کی ممتاز و معروف 64 فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ٹورنامنٹ آرگنائزر کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں اور آفیشلز رفیق بلوچ اور طارق خان سے رابطہ کریں ۔