آل کراچی حاجی بابو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ

Babu Shah Football Tournament

Babu Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی فٹ بال کلب اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کلری پلے گرائونڈ آگرہ تاج میں جاری آل کراچی حاجی سید با بو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں پھول اسٹار کلب نے مضبوط حریف ماڑی پور بلوچ کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کھیل کے ابتداء ہی میں پھول پتی اسٹار کے یاسر نے خوبصورت کارنر کک پر خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیمکی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیااس میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ممبر ایگزیگٹیو کمیٹی پاکستان فٹ بال فیڈریشن علی بہار بروہی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر سابق قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان علی نواز بلوچ ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے سنیئر نائب صدر مرادبخش بابل،سابقہ انٹر نیشنل فٹ بالر ماما ظفر اقبال ،ٹورنامنٹ سیکریٹری علی محمد سومرو ،و دیگر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین موجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض یوسف منصوری نے اپنے معائونین ساتھیو ں کے ہمراہ انجام دیا جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔