آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میزبان شرافی محمڈن کا فائنل تک رسائی

NBP DISTRICT WAST FOOTBAL

NBP DISTRICT WAST FOOTBAL

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے “پہلا آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “کے دوسرا سیمی فائنل مقابلہ میزبان شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب نے شاندار اور دلچسپ مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط اور فیوریٹ ٹیم رئیل میڈرڈ یوتھ لیاری کو 1-0سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول اسٹار فارورڈ محمد رحیم نے اسکور کیا۔

میزبان ٹیم کے شاندار کھیل پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد سے نوازا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء رئوف کلمتی سے کھلاڑیوں کا فرداً فرداً تعارف کرایا گیا۔

All Karachi Youth Football Tournament

All Karachi Youth Football Tournament

اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظمین بھی موجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کیپٹن شرافی محمڈن حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر
شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب
شرافی گوٹھ ۔ضلع ملیر کراچی
مورخہ 16نومبر2016ء