آل کراچی شہید ریاض بلوچ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں رئیل میڈرڈ یوتھ لیاری کی شاندار فتح

Group Photo

Group Photo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیراہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری”آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ئ”میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں رئیل میڈرڈ یوتھ لیاری نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد شہروز می میموریل ملیر کو 6-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا دوران کھیل رئیل میڈرڈ یوتھ لیاری کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی کھیل کے مظاہرہ پر اسٹیدیم میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی فاتح ٹیم کی جانب سے اسد علی اور لال محمد نے 2،2جبکہ عبداللہ اور حسیب نے ایک ایک گول اسکور کئے اور حریف ٹیم حسن مجید واحد گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کرسکے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل فٹ بال گول کیپر اور معروف سماجی رہنماء محمد خالد جوش سے دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اور دیگر منتظمین بھی موجود تھے کھیلے گئے میں ریفری کے فرائض الہی بخش اور میچ کمشنر میر حبیب زباد کلمتی نے انجام دیئے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر