آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کورنگی بلوچ نے اپنے نام کر لیا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ شاندار اختتام ہوگیا ۔فائنل مقابلہ کورنگی بلوچ نے سالار ویلفیئر سینٹر کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔کھیل کے دوران مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1گول سے برار رہا کورنگی بلوچ کی جانب سے عقیل بلوچ جبکہ سالار ویلفیئر سینٹر کی جانب سے عامر نے گول اسکور کئے ریفریز کے فیصلے کے مطابق پنالٹی ککس پر کورنگی بلوچ نے سالار ویلفیئر سینٹر کو 5-4سے زیر کرکے فتح اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ دیکھنے کے لئے 30ہزار سے زائد تماشائی گرائونڈ میں موجود تھے ۔فائنل مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے علاقے سماجی رہنماء جام عبدالکریم جوکھیو کے ہمراہ فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے ۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر قیام امن اور ترقی کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے میں ترقی اور قیام امن کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر خیر بخش پپو ،رفیق بلوچ اور جاوید میمن سمیت دیگر عہدیدارانو اراکین عبدالواحد میمن ،ظہیر میمن ،بابن جان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک ایک ہزار اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانچ پانچ سو روپے کیش تقسیم کئے اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے جانب سے صوبائی وزیر بلدیات کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سنیئر نائب صدر سلمان عبداللہ مراد ،نعمان عبداللہ مراد ،ایچ ایم گھانچی،سلیم میمن ،مہر ایوب بلوچ ،غلام حسین چنہ اور حفیظ میمن کے علاوہ دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں ریفریز کے فرائض عبدالغفور ،خالد ممتاز جمی ،نصیر عمر بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔