آل کراچی میر غوث بخش بزنجو اسپورٹس فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ عمر اسٹار اور بلوچ مجاہد کی کوارٹر فائنل تک رسائی

Footbal

Footbal

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ محمڈن فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام جام الیون اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی میر غوث بزنجو اسپورٹس فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ کے 3 پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں عمر اسٹار نے مد مقابل مضبوط حریف ساجدی محمڈن سفاری پارک کو سخت اور جاندار مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

دوسرے میچ میں جام الیون ملیر نے میزبان کلب بلوچ محمڈن ملیر کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ مستحکم کرلی ۔تیسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں بلوچ مجاہد نے مد مقابل بلوچ یوتھ ملیر کو اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت 3-0سے ڈھیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

آج دوسرا کوارٹر فائنل معرکہ میزبان جام الیون اور بلوچ مجاہد کے مابین کھیلا جائیگا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما محمد یونس بروہی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عبدالطیف بلوچ ،نوید بلوچ ،احمد لال ،شکیل بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عمران بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر اسلم کامریڈ تھے۔