آل کراچی سالار ویلفیئر سینٹر چلینج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اپریل سے ہو گا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سالار ویلفیئر سینٹر فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی سالار ویلفیئر سینٹر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز مورخہ 6 اپریل 2016ء سے محمدی فٹ بال اسٹیڈیم میمن گوٹھ ملیر پر ہوگا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری محمد رفیق بلوچ کے اعلامیہ کے مطابق شہر قائد کے اس میگا فٹ بال ایونٹ میں شہر کراچی کی 16 معروف فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 20 ہزار روپے کیش جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 ہزار روپے کیش پرائز دیئے جائیں گے ۔رفیق بلوچ نے ٹورنامنٹ کے لئے شیر افضل کو میڈیا کوارڈینٹر نامزد کیا ہے۔