آل کراچی سید تنویر حسین یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹر فٹ بال کلب کالا پل کے زیر اہتمام جاری آل کراچی سید تنویر حسین یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر قائد کی مشہور اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ینگ اذاد فٹ بال کلب کورنگی نے مد مقابل میزبان کلب نیشنل فائٹر کلب کو 1-0سے شکست دیدی دوران کھیل پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں ینگ آزاد کے کپتان رحیم نے اپنی انفرادی کوشش سے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے اہم میچ میں بھی ینگ آزاد نے اپنے کھیل کے معیار کو برقرار رکھا اور پنالٹی ککس پر ڈرگ روڈ یونین کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے محمد شاہد ،روید اور کیپٹن رحیم نے پنالٹی ککس پر گول کئے کھیلے گئے میچوںمیں ریفریز کے فرائض عبدالکریم ،عبدالخالق لالے اور طاہر قادری نے انجام دیئے۔