آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء

All Karachi Youth Football Tournament

All Karachi Youth Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری “آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “میں کھیلے گئے دوسرے پری کواٹر فائنل مقابلے میں اویس شہید یوتھ فٹ بال کلب گولیمار نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد آصف شہید یوتھ فٹ بال کلب ملیر کو 6-0 سے عبرتناک شکست سے دو چار کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

دوران کھیل مقابلہ یکطرفہ رہا اویس یوتھ کھیل پر مکمل طور پر چھائی رہی اور حریف ٹیم کو کھیل پر حاوی ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں جس کے نتیجے میں فاتح ٹیم کے بہادر ،امین اور معاویہ نے 2،2گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی باران محمڈن کے سرپرست اعلیٰ استاد امین سے دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر آزاد فائونڈیشن کے امجد انجم اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر