آل پاکستان کمشنر بہاول پور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے لئے کراچی ڈویژن ٹیم کااعلان

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (ا سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کمشنر بہاول پور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جانے والی ٹیم کا اعلان سلیکشن کمیٹی نے کر دیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے چیرمین حاجی غلام محمد خان ممبر محمد شمیم قریشی اور رانا ممتاز تھے، ٹیم کی قیادت کراچی پولیس کے محمد اجمل کریں گے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

محمد اجمل (کپتان) مختیار علی، احسان شاہ، یار محمد، محمد حنیف، اقبال، فہد شاہ اور ظہور جبکہ ٹیم کے کوچ نور احمد اور منیجر حسنین تبسم ہونگے ٹیم 5 اکتوبر کو بہاول پور کے لیے روانہ ہو گی۔