آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ غلام محمد خان

All Paksitan NBP Foot Ball Tournament

All Paksitan NBP Foot Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کمپلیکس میں منعقد آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں کا آخری سیمی فائنل جو کہ 5فروری کو کھیلا گیا جس میں نیشنل بنک کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے اپنی کامیابی کو کشمیری عوام سے یکجہتی کے نام سے منسوب کر دیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے کوارڈینٹر اور شہر قائد میں اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے نمایاں شخصیت حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ نیشنل بنک کی ٹیم کا ہر کھلاڑی مبارکبادکا مستحق ہے کہ انہوں نے قومی جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو اپنے مظلوم کشمیری عوام کے نام کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے شہر کراچی میں صحت مند سرگرمیوں اور خصوصاً فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا حاجی غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ نیشنل بنک آف پاکستان پورے ملک کی طرح شہر کراچی میں اسپورٹس کی ترقی اور فٹ بال کو فروغ دینے کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا انہوں نے کہاکہ نیشنل بنک کا مشن کھیل برائے امن کو اُجاگر کرکے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے اپنے نوجوانوں کو صحت مند زندگی پروان چڑھانے کا موقع فراہم کرتی رہے گی۔