آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ یاسین اسٹار اگلے مرحلے میں داخل

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ جو کہ یاسین اسٹار ڈالمیا اور ماری پور گرین کے مابین کھیلا جانا تھا لیکن ماری پور گرین گرائونڈ میں وقت مقررہ پر نہ پہنچ پانے سے پر ٹورنامنٹ کمیٹی نے یاسین اسٹار ڈالمیا کو فاتح قرار دیکر ماری پور گرین کو ٹورنامنٹ سے خارج کرد یا۔

جبکہ دیگر میچوں میں ماری پور بلوچ نے ابراہیم میموریل کو 5-1سے ،ماری پور آزاد نے عیدو لین محمڈن کو 3-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوںمیں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز یوسف منصوری ،نذر شباب ،حیدر علی ،نیاز احمد یوسف بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام مصطفی ،فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

جاری کردہ ۔شیر افضل ،میڈیا کوارڈینٹر