آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں حیدر بلوچ کی شاندار کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں حیدری بلوچ فٹ بال کلب لیاری نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل لسبیلہ اسٹوڈنٹس فٹ بال کلب کو 1-0 سے شکست دیدی حیدری بلوچ کی جانب سے سعید با بر نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلے جی بلوچ نے غریب نواز فٹ بال کلب ڈالمیا کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا پنالٹی ککس پر بلے جی بلوچ کے نعیم ،ارسلان اور عامر نے درست نشانہ بازی کی جبکہ غریب نواز فٹ بال کلب کے عرفان اور وحید گول کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،یوسف فیفا ،اعظم ،فیض HBLنے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ظہور، ماسٹر نذیر احمد بلوچ ،اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔