آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ غنی الیون نے لیاری یونائیٹڈ کو شکست دیدی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان غلام عباس فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں غنی الیون نے مد مقابل لیاری یونائیٹڈ کو 5-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے حشمت نے 4گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ لیاری یونائٹیڈ کا واحد گول زرعاب شیر خان نے کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر اشوک کمار سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوںمیں لسبیلہ اسپورٹس نے صابری اسپورٹس کو 1-0سے ہرا دیا فیصلہ کن گول نثار احمد نے انجام دیا۔

دوسرے میچ میں سندھ مسلم گذری نے آزاد شہید کلب کو 3-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے نعمان بروہی ،ناصر بروہی اور حمید بروہی نے گول اسکو کئے حریف ٹیم کا واحد گول عیان نے کیا ۔تیسرے میچ میں پھول پتی اسٹار نے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل ینگ گرین کو 5-0 سے شکست دیدی پھول پتی اسٹار کی جانب سے آصف ،ذین ،شاہ زیب ،جاوید عمیر اور فرید نے گول اسکور کئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز پرویز یوسف ،نذر شباب ،غلام عباس ،غلام ظہور ،یوسف فیفا اور فیض HBL نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر ،گلزار اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔