آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ : بلوچ فشر مین اور قادری اسپورٹس کی کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری فٹ بال گرائونڈ پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ فشر مین نے مد مقابل نوالین اسٹار کو 1-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے مراد با با نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

دوسرے میچ میں سلطان آباد یونین نے عمر اسٹار ملیر کو 4-1سے ہراد یا ،سلطان آباد یونین کی جانب سے عنایت خان نے 3گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ نسیم نے ایک گول اسکور کیا عمر اسٹار کا واحد گول عثمان نے کیا ،تیسرے میچ میں قادری اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد کورنگی گرین کو 1-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے کاشف نے فیصلہ کن گول کیا۔

چوتھے میچ میں ماری پور آزاد نے کانٹے دار مقابلے کے بعد بجلی اسپورٹس کو 3-2سے شکست دیدی ماری پور آزاد کے امجد ،محیط اور ساجد نے خوبصور تگول اسکور کئے جبکہ بجلی اسپورٹس کی جانب سے عبید اور عامر نے گول کئے ان میچوںمیں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،عبدالرحمن ،حیدر علی ،فیض HBL،عبدالباقی ،یوسف بلوچ ،گلزار ظہور اور یوسف منصوری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔