آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ناکہ محمڈن اور لیاری محمڈن کی جیت

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ناکہ محمڈن فٹ بال کلب نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقبل بلوچ فائٹر کو 3-0 سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ میں انٹر ی ڈال دی ،فاتح ٹیم کی جانب سے حامد خان نے جبکہ شہزاد نے ایک گول اسکور کئے کوشش کے باوجود بلوچ فائٹر کی ٹیم گولوں کا قرض اُتارنے میں ناکام رہی۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں لیاری محمڈن نے ینگ محمدی کو 4-0سے شیر کردیا اس میچ کی خاص بات لیاری محمڈن کے اسٹرائیکر کھلاڑی ذوہیب کا عمدہ کھیل شائقین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا جنہوں نے 3خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ فاروق نے ایک گول اسکور کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچز میں ریفریز کے فرائض نذر شباب ،پرویز یوسف ،یوسف فیفا ،غلام عباس بلوچ ،یوسف منصوری نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر غلام مصطفی بلوچ اور ماسٹر نذیر احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔