آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 7 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 7 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ تغلق لیاری نے کورنگی ریڈ کو 6-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ذوہیب ، شمیر ،عبید نے 2،2گول اور سرفراز نے ایک گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں اسلم الیون ملیر نے مد مقابل غنی اسپورٹس مواچھ گوٹھ کو 2-0سے ہرا دیا فاتح ٹیم کے رمیز اور ظہیر نے گول کئے ۔تیسرے میچ میں بلوچ فشر مین نے سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے کامیابی حاصل کی۔

چوتھے میچ میں سلطان آباد یونین نے پنالٹی ککس پر بلے جی بلوچ کو 4-2سے شکست دیدی یہ مقابلہ بھی مقررہ وقت تک 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا پنالٹی ککس پر سلطان آباد یونین کے حفیظ اللہ ،آدم خان ،نادر خان اور محمد عمر نے گول کئے جبکہ بلے جی بلوچ کے حق نواز اور محمد عابد نے گول کئے ۔پانچویں میچ میں ینگ میراں نے مد مقابل بلوچ اسٹار لالو کھیت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0سے ڈھیر کردیا ینگ میراں کے بیزاد نے دو جبکہ محسن ،نوید ،محمد اقبال اور نعمان نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔چھٹے میچ میں ینگ ہلال نے ماری پور گریکس کو 5-0سے شکست دیدی ینگ ہلال کی جانب سے عمران نے 2عادل ،مہید ،عاطف نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

ساتویں میچ میں پھول پتی اسٹار نے غنی الیون کو 2-0سے زیر کردیا پھول پتی اسٹار کے وسیم احمد اور فرید احمد نے گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نذر شباب ،حیدر علی ،یوسف منصوری ،فیض HBL،غلام عباس ،عبدالواجد کادو ،عبدالباقی ،پرویز یوسف ،عبدالرحمن ،شوکت علی اور ماما غنی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔