آل پاکستان غلام عباس فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ ہلال اور ہمالیہ محبوب کی فتح

 Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )ککری گرائونڈ لیاری میں سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہمالیہ محبوب فٹ بال کلب نے ینگ حسن اولیاء کو 3-0 کے مارجن سے زیر کر دیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے ولی محمد نے 3خوبصورت گول کرکے ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی کھیلے گئے دوسرے میچ میں ینگ ہلال لیاری نے مد مقابل شمع اسپورٹس لسبیلہ کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح ٹیم کے طارق ،عتیق اور غلام علی نے گول کئے جبکہ شمع اسپورٹس کی جانب سے ذیشان اور نور نے گول کئے ان میچوں کو نیشنل فٹ بال ریفریز یوسف منصوری ،حیدر علی ،غلام عباس بولچ ،صالح محمد ،پرویز اور نیاز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض محمد بلوچ ،غلام مصطفی بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔