آل پاکستان انٹر یونیورسٹی جوڈو چمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر سکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے “آل پاکستان انٹر یونیورسٹی جوڈو چمپئن شپ “کا آغاز (آج) مورخہ 2 فروری 2017ء سے ٹنڈو جام یونیورسٹی میں ہو گا۔ایونٹ آرگنائزر انور خانزادہ کے اعلامیہ کے مطابق اس میگا جوڈو ایونٹ میں پاکستان بھر سے یونیورسٹیز کی جوڈو ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق نے کہا ہے کہ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جوڈو چمپئن شپ کا انعقاد کو ایک احسن قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس جوڈو ایونٹ کے ذریعے ملک میں صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ جوڈو کو فروغ حاصل ہو گا۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر