آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک کی ٹیم فتح کے حصول میں ناکام

All Pakistan NBP Football Tournament

All Pakistan NBP Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم لیگ میچ میں میزبان نیشنل بنک اور مہمان خیبر پختونخواہ پولیس کا مقابلہ 1-1گول سے برا بر رہا کھیل کے دوران ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے تابر توڑ حملے کئے پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم گیند جال تک پہنچانے میں ناکام رہی دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کا ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا کھیل کے 86ویں منٹ پر خیبر پختونخواہ پولیس کو اس وقت کامیابی ملی جب ان کے کھلاڑی حضرت علی نے گول اسکور کیا۔

ایک گول خصارے میں جانے کے بعد نیشنل بنک نے اپنی کھیل میں بہتری لاتے ہوئے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا کھیل کے آخری لمحات میں نیشنل بنک کی جانب سے مصباح الحسن نے نہایت خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو ناکامی سے بچا لیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان شعبہ فٹ بال کے کوارڈینٹر قمر علی قریشی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،منجیر کے پی کے پولیس اختر بھائی ،عابد ،امیر محمد خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ضمیر السلام نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلا گیا دوسرا لیگ میچ جو کہ خوشحال کلب کوئٹہ اور گلشن سوکر کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت تک 2-2گول سے برابری پر ختم ہوا گلشن سوکر کی جانب سے شاہ رخ اور مدثر جبکہ خوشحال کلب کوئٹہ کی جانب سے عمران اور بالاچ نے گول اسکور کئے دوران کھیل ریفری جاوید بنگش نے گلشن سوکر کے کھلاڑی مشعل اور منیب اور خوشحال کلب کوئٹہ کے شعیب کو ریڈ کارڈ کا سامنا کراکر گرائونڈ بدر کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جہانگیر خان ،جاوید بنگش ،عمر بلوچ ،نصیر عمر اور شوکت علی خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔