آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پی آئی اے فٹ بال ٹیم کی شاندار کامیابی

SPORTS

SPORTS

PICTURE NBP FOOTBALL

PICTURE NBP FOOTBALL

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پی آئی اے فٹ بال ٹیم نے لیاری کی مضبوط فٹ بال ٹیم ینگ تغلق با آسانی 6-0سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ۔پی آئی کے شاکر لاشاری نے 2 جبکہ اشتیاق ،جبار جونیئر ،زین اور طارق نے ایک ایک گول کئے پی آئی اے کی ٹیم پورے کھیل میں چھائی رہے جبکہ ینگ تغلق کی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور کوئی خاص کھیل پیش نہ کرسکی ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پی آئی اے فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ محمد شمیم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر پی آئی اے ٹیم کے موجود کوچ ظفر اقبال، ٹورنامنٹآرگنائزر ضمیر السلام ،منور خان ،سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ خان ،اجمل خٹک ،پی آئی اے فٹ بال ٹیم کے دیگر آفیشل موجود تھے اس میچ کو جاوید بنگش ،نے اپنے معائونین ساتھیوں سراج الدین طالب ،عزیز پاشا اور شوکت کے ہمراہ سپروائز کیا میچ کمشنر فواد احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔