آل پارٹیز کانفرنس، 21 مسیحی سیاسی جماعتوں پر مشتمل پاکستان کرسچن الائنس کا قیام

لاہور (اقبال کھوکھر) پاکستان کی مسیحی سیاسی تاریخ میں 8 اگست 2015ء ہفتہ دن ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج ملک بھر کی ہم سب مسیحی سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمائندگان نے لاہور کانفرنس میں شرکت کرکے اپنی ملت وملک سے محبت اور باہمی اتحاد ویگانگت کی قومی سوچ وبلند ظرفی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی میں ہمیں مختلف طریقوں سے صرف استعمال کیا جاتا رہا اور قومی دھارے سے الگ رکھنے کی کوشش کی گئی۔ہماری عوام کے حقوق کی فراہمی ور مسائل کے حل میں سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔آئین پاکستان اور بانی وطن کے منافی اقدامات کرتے ہوئے ہرسطح پر ہمیں استحصال وناانصافی سے دوچار ہونا پڑا۔ہماری انفرادی سیاسی جدوجہد کے نتائج بہتر ضرور رہے مگر موثراور کامیاب کلی نہ تھے۔

اس لئے آج ہم سب اس امر پر متفق ہیں کہ ہماری سب سے بڑی کوتاہی باہمی روابط کی کمی اورقومی ایشوز پر مجموعی جدوجہد کا فقدان ہے۔اور حالات وواقعات وبدلتے سیاسی منظرنامے میں مسیحیوں کو ایک موثر ومضبوط سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے اور ہم مشترکہ طور پر”پاکستان کرسچن الائنس”کا قیام لا ئے ہیں۔جس کا مقصدباہمی اتحاد،مسیحی عوام کی بھلائی،قومی ترقی،بنیادی وشہری ریاستی حقوق کی مساویانہ فراہمی وناانصافی وزیادتی کے خاتمے کے لئے اپنی اپنی انفرادی سیاسی جماعتوں کے وجود رکھتے ہوئے مشترکہ ومتفقہ سیاسی جدوجہد رکھیں گے۔

ہمارا آج کا الائنس کسی حکومت، ادارے،فرقے یاگروپ کے خلاف نہیں بلکہ ہمارے سیاسی الائنس کا مقصد صحت مند،اصولی وصاف ستھری سیاست کو فروغ دینا اورعوام وریاست کے لئے مشترکہ سیاسی جدوجہد کرنا ہے۔آج ”لاہور کانفرنس”میں کئے گئے تمام فیصلے باہمی مشاورت واتفاق رائے سے کئے گئے ہیں اورکوئٹہ،کراچی،پشاور،اسلام آباد سمیت ملک بھر سے ہمارا اکٹھا ہونااس الائنس کے آرگنائزرایس ایم صابر کھوکھرکی ذاتی کوششوں کانتیجہ ہے۔

آج اس ”پاکستان کرسچن الائنس” میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی، پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ،پاکستان کرسچن پارٹی، پاکستان مینارٹیزلیبرموومنٹ،آل پاکستان کرسچن لیگ،کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی،پاکستان مسیحا پارٹی،آل پاکستان مینارٹیزالائنس (فائونڈرز) تحریک تحفظ حقوق اقلیت،پاکستان کرسچن موومنٹ،پاکستان مسیحی انصاف پارٹی،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ،تحفظ اقلیت موومنٹ، یونائیٹڈ کرسچن پارٹی،کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان، اقلیتی پریم پارٹی ابتدائی طور پر شامل ہیں جبکہ مزید سیاسی جماعتوں وگروپس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

متفقہ طور پر ایم اے جوزف فرانسس کو الائنس کا چیئرمین،ریاض انجم ایڈووکیٹ کو صدر،البرٹ یومل کو سرپرست،شوکت مسیح کو جنرل سیکرٹری، ایس ایم صابر کھوکھر کو چیف آرگنائزر،ریاض محمود مٹوکووا ئس چئیرمین ،عابد چاند کو نائب صدر،ساجد یعقوب کو نائب صدرکے پی،الیاس اے خان کو ترجمان،عزیزجان بھٹی کو آرگنائز، کرامت الیاس کو ایڈیشنل سیکرٹری،شمعون بھٹی کو چیف آرگنائزر پنجاب، چوہدری نورالہٰی کو فنانس سیکرٹری،نسیم مٹو کو سیکرٹری اطلاعات ونشریات،البرٹ کوپولیٹیکل ایڈوائزر منتخب کیا گیا۔ تمام شرکاء نے اس تاریخی کاوش پرایس ایم صابر کھوکھر کی خدمات کو سراہا۔پاکستان کرسچن الائنس کی تقریب حلف وفاداری و مشترکہ پریس کانفرنس 19اگست بدھ کو پریس کلب لاہور میں منعقد ہوگی۔

Christian Political Parties Leaders and Representatives

Christian Political Parties Leaders and Representatives