آل سندھ عبدالجبار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دسواں میل شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام آل سندھ عبدالجبار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بااجازت سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن میر پور خاص میں کھیلا جا رہا ہے ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد حنیف خاصخیلی کے مطابق ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میچز مکمل ہو گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے پہلے کواٹر فائنل میں احسان شوٹنگ بال کلب نے راشدی شوٹنگ بال کلب کو 21-11 سے شکست دی دوسرے کواٹر فائنل میچ میں لاشاری شوٹنگ بال کلب نے بوزدار شوٹنگ بال کلب کو 21-08 سے شکست دی تیسرے کواٹر فائنل میں الرحمان شوٹنگ بال کلب نے سروری شوٹنگ بال کلب کو 21-14 سے شکست دی جبکے چوتھے اور آخری کواٹر فائنل مقابلے میں بخاری شوٹنگ بال کلب نے کرم لغاری شوٹنگ بال کلب کو 21-05 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل احسان شوٹنگ بال کلب ٹنڈوالہیار اور بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد کے مابین کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں لاشاری شوٹنگ بال کلب میر پور خاص اور الرحمان شوٹنگ بال کلب آمنے سامنے ہونگی۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر