چوتھا آل سندھ حیدر علی تھیبو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احسان شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام ٹنڈو الہیار میں “آل سندھ حیدر علی تھیبو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “کا شاندار آغاز ہوگیا۔

ٹورنامنٹ میں سندھ کی معروف 16 شوٹنگ بال ٹیمیں حصہ لییں گی۔افتتاحی میچ بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد اور الرحمن شوٹنگ بال کلب میر پور خاص کے مابین کھیلا گیا جسے بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد نے اپنی شاندار کھیل کی بدولت الرحمن شوٹنگ بال کلب میر پور خاص کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دیکر افتتاحی میچ اپنے نام کرلیا۔

فاتح ٹیم بخاری کلب کے عبدالحکیم بوزدار ،مختار تھیبو اور جبار احمد بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ الرحمن شوٹنگ بال کلب کی جانب سے علی اور شعیب نے نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔افتتاحی میچ میں عوامی کی کثیر تعداد اور شوٹنگ بال کے شائقین موجود تھے۔