اللہ کے آستانوں کے خلاف بے بنیاد الزامات سے توبہ تائب ہونا چاہیے

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اولیا ء اللہ کی خانقاہیں فیوض برکات کے منبع ہے جہاں پر دکھی انسانیت اپنے من کی مرادیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خلق کے لیے طعام کا انتظام ہونے سے ہر غریب امیر کی مراد برآتی ہے چند مفاد پرست اور بلیک میلر ٹولہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطرپیر سید حیات محی الدین شاہ قادری پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے اپنی عاقبت خراب کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنی عاقبت کو سنوارنے سمیت اولیاء اللہ کے آستانوں کے خلاف بے بنیاد الزامات سے توبہ تائب ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہارشرپسند عناصر کی طرف سے سے پیر سید حیات محی الدین شاہ قادری پر لگائے گئے الزاما ت کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے مشترکہ بیان میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے لوگوں جن میں مولوی عبد اللہ غلہ منڈی والے ،عزیزمحی الدین قادری ،مظفر حسین قادری میاں چنوں والے ،عطاء محی الدین ،محمد اظہر قادری ،سلطان احمد قادری ،ملک آصف صدر انصاف رکشہ یونین ،حاجی غلام فرید ،میڈم خورشید انصاری،عتیق الرحمن و دیگر معززین نے صحافیوں کو بتا یا کہ دربار پیر سید احمد علی شاہ المعروف بابا بولے شاہ پر نہ تو غیر قانونی حرکت ہوتی ہے اور نہ ہی آئے مریدین سے غیر اخلاقی رویہ ،انہوں نے مذید کہا کہ مذکورہ دربار پر غریبوں کے لئے لنگر کا کھلا انتظام ہونے کے ساتھ غریب اور نادار مریضوں کے لئے فری ڈسپنسری کا بھی اہتمام ہے۔

جہاں پر غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ جہاں پر خدا خوفی کے ڈر سے ہر وقت ذکر الٰہی ہوتا ہو اور غریبوں کو کھانا کھلایا جاتا ہو ،غریبوں کو فری طبی سہولیات دی جاتی ہوں وہاں پر غیر اخلاقی کام کیسے ہوسکتا ہے انہوں نے کہا چند مفاد پرست اور بلیک میلر ٹولہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر بد نام کرنے پر لگے ہوئے ہیں جبکہ دراصل حقیقت سے اس کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔جو مالی مفاد ات کی خاطربنیاد الزامات عائد کرکے اپنی عاقبت خراب کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنی عاقبت کو سنوارنے سمیت اولیاء اللہ کے آستانوں کے خلاف بے بنیاد الزاما ت سے توبہ تائب ہونا چاہیے۔