ایک خدا، کتاب، رسول کے ماننے والے فرقہ واریت جھوٹ کی وجہ ذلت کی زندگی بسر کر رہے ہیں

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: ایک خدا ،ایک کتاب اور ایک رسول کے ماننے والے فرقہ واریت جھوٹ ،منافقت ریا کاری کی وجہ سے آ ج دنیا میں ذلت و رسوائی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور یہودی عیسائی تعداد میں کم ہونے کے باوجود دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں یہ حقیقت ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے اور حق سچ کی خاطر جان قربان کرنے والے لوگ تعداد میں کم ہوتے ہیں مگر ان کانام ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

انہی شخصیات میں علامہ عبدالرحمن کائنا تی کانام بھی شامل ہے جن کا نا م آج 30 سال گز جانے کے باوجود زندہ و تابندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔یہ بات علامہ ضیاء حسین ضیا ء نے علامہ کائنا تی کی یادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ علامہ کائناتی سچائی کے علمبردار مرد درویش تھے اور انسانیت کی بے لوث خدمت ان کی زندگی کا نصب العین تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید یونس جیلانی ،پروفیسر ریاض قادری ،حمیدشاکر ،امیر نواز امیر ،محبوب نظامی ،مسعود صدیقی ،ساغر شہزاد ،مراد ہاشمی ،احمد شہباز حادو ،ریاض پرواز ،علی شیر اختر ،نو منتخب چیئرمین بشارت علی ڈوگر ،چوہدری محمد اقبال ،رضا ء علی باجوہ ، خواجہ شوکت علی ،قاری ساجد محمود ،مولوی لطیف ،شیر احمد رحمانی ،حافظ محمد ارشد اوردیگر مقررین نے علامہ عبدالرحمن کائناتی اور علامہ اختر سدیدی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک قرآ ن ،ایک خدا اور ایک رسول کے ماننے والے آ ج فرقہ بندیوں اور گروہوںکا شکار ہوکر دنیا میں تنزلی کی زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیںاسی وجہ سے ذلت اوررسوائی ہمارا مقدر بن چکی ہے۔ بدقسمتی سے ترقی یافتہ ممالک میں مسلمان آ ج دہشتگردی کی علامت بن چکا ہے وہ دین جو امن ،محبت ،بھائی چارے اور سلامتی کا درس دیتا ہے۔

جسے امت مسلمہ آج بھلا چکی ہے ۔اس وجہ سے کفار اور یہودی نہ صرف مسلمانوں پر تنقید کر رہے ہیں بلکہ اسے ظالم خد دکش بمبار کے نام بھی دے رہے ہیں ۔مسلمان خدا اور رسول کے بنائے ہوئے راستوں پر عمل پیرا ہوکر آ ج بھی دنیا پر حکمرانی کر سکتے ہیں ۔بشرطیکہ وہ اسلام کے اصولوں پر سچے دل سے عمل کریں۔تقریب کے آخر میں شہدا ئے کر بلا کو منظوم خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

علامہ کائناتی اور اختر سدیدی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔آخر میں ممتاز شاعر سید مظہر گیلانی ،درد جالندھری ،ریاض سلیم کی وفات اور شہزاد بیگ کی والدہ ماجدہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔آخر میں شرکاء میں لنگر تقسیم کیاگیا۔