فٹ بال ٹورنامنٹ :ہزارہ محمڈن اور اعظم اسپورٹس آج فائنل میں ٹکرائیں گے

All Karachi Anis & Raja Shaeed Football Tournament

All Karachi Anis & Raja Shaeed Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری سیمی فائنل معرکے میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے مد مقابل مضبوط حریف شرافی محمڈن کو 2-1سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل آج 4مارچ 2016ء کو ہزارہ محمڈن شاہ فیصل ٹائون اور اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

آخری سیمی فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئر مین یونین کمیٹی نذر محمد بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کونسلر گل محمد کامریڈ ،سیکریٹری ملیر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن شاہد تاج ،سنیئر نائب صدر ویسٹ استاد مراد بخش بلوچ ،آصف کامریڈ ،احمد بلوچ ،کوچ محمد علی ،سماجی رہنماء رضا گبول ،وشدل بلوچ ،ماسٹر شریف بلوچ ،لال بخش بلوچ ،طارق خان ،ایچ ایم حنیف اور دیگر بھی موجود تھے سیمی فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محمود لاسی ،کیپٹن جمال ،عبدالغنی کے پی ٹی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔