تقوی اللہ سے محبت اور اس کی ناراضگی سے خوف کا احساس ہے، ثمینہ قمر

Jamaat-e-Islami

Jamaat-e-Islami

کراچی : جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی تیموریہ زون میں استقبال رمضان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع وسطی کی ناظمہ ثمینہ قمر نے کہا کہ تبدیلی ظاہری نہیں بلکہ دراصل باطنی تبدیلی کا نام ہے اور انسان میں مثبت تبدیلی تقویٰ کے ذریعے ممکن ہے اور یہ تقویٰ اللہ سے محبت اور اس کی ناراضگی سے خوف کا احساس ہے۔

رب کی رضا کے حصول کے لئے رمضان کی رحمتوں اور برکات کو اپنی اندر جذب کرکے خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا اور اسی طرح انسان اپنے اندر موجود اخلاقی اور روحانی بیماریوں سے مکمل نجات پا سکتا ہے۔ دریں اثنا نائب ناظمہ ضلع وسطی مسرت جنید نے رمضان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے۔

جس میں انسان اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے اور دل میں اللہ کی یاد کو تقویت دے کر اپنی نفس کو قابو کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں اپنے دل کو ان تمام برائیوں سے مکمل طور پر صاف کرنا ہے جو نفس انسانی کو بوجھل کرتی ہیں۔