محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بغیر نیک اعمال بے فائدہ ہیں۔غلام مرتضیٰ

Layyah

Layyah

لیہ : مسجد اللہ والی محلہ فیض آباد میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بغیر نیک اعمال بے فائدہ ہیں۔

محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں محمد سمیع اللہ قریشی، محمداسلم ساجد، محمداصغر سلیمانی، سرفرازاقبال، عمران احمد خان، طاہر اقبال، تصورعباس، محمدصدیق پرہار، شیخ محمدآصف،حافظ عمران حیدر ، عبدالرشید خان اوردیگر نعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔مولاناغلام مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیک اعمال کا فائدہ صرف مسلمان کو ہو گا غیرمسلم کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوںنے کہا کہ اصل موئمن وہ ہے جس کے دل میں رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت ہے۔میلادکی محفل سجانا محبت رسول کابہترین اظہار ہے۔محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میںمسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔