زیارت کی خبریں 30/8/2016

CMC Ziarat

CMC Ziarat

زیارت : امداد اللہ ، عزت اللہ ، سرور جلاد، امجد خان ، قیوم خان ، نزیر احمد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ایریگیشن زیارت کی کارکردگی قابل تعرف ہے عوام ان کی کارکردگی سے خوش ہیں جہاں پر بھی کام ہو رہے ہیں وہ انتہائی معیاری اور زبردست ہے ان کی کارکردگی کی وجہ سے عوام ان کے کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن بعض لوگ اپنے مفادات کی خاطر کلی بیہ سنجاوی وغیرہ میں اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لئے ناجائز الزامات لگا رہے ہیںوہ سراسر غلط ہے عوام ان کی کارکردگی سے بے حد مطمئن ہے ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زیارت حاجی محمد نے چارج سھنبالتے ہی عوام کے دل جیت لئے شہربھر میں صفائی مہم کا آغاز گلی نالوں کو کچروںسے صاف کرنے کے لئے میونسپل عملہ سرگرم ، چیف آفیسرخود تمام کاموں کی نگرانی کرنے لگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت: میونسپل کمیٹی زیارت کے نئے چیف آفیسر حاجی محمد نے چارج سھنبال کر کام شروع کر دیا موصوف نے چارج سھنبالتے ہی عوام کے دل جیت لئے ۔شہر کی صفائی و سھترائی کا آغاز کر دیا کئی وقتوں اور سالوں سے پڑی کچرے کے ڈھیر اور بند نالیوں کی صفائی شروع کردی گئی بازار میں جگہ جگہ میونسپل عملہ نظر آنے لگا اور ہر جگہ کچروںکے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کا عمل شروع چیف آفیسر صاحب خود تمام کاموںکی نگرانی کر نے لگے نئے چیف آفیسر کی تعیناتی سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اہلیان زیارت نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے آئندہ بھی اسی طرح کام جاری رکھنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ وادی زیارت کی رونقیں بحال ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت : عبدالحمید اخوندزادہ نے زیارت میں صحافیوں کو بتاتے ہو ئے کہا کہ ہماری پک اپ ماڈل بیانوے نمبر WAA103 لورالائی سفید کلر شام ٨ بجے رود ملازئی سے کوئٹہ سیب لے جارہے تھے کہ راستے میں بندوق کی نوک پر ڈرائیور اور دوسرے شخص کو زیارت تنگی کے علاقے میں ہاتھ اور پاوں باندھ کر تمام کاغذا ت اور شناختی کارڈ ساتھ لے گئے سیب سے کریٹوں کو راستے ہی میں پھینک دیا ۔ہم نے ابتدائی رپورٹ خانوزئی کے تحصیلدار کو دیا ہے اور حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری گاڑی کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔