سیقول 2 سورةالبقرة مدنیہ رکوع 11 آیت نمبر 217 سے 221

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

لوگ پوچھتے ہیں

ماہ حرام میں لڑنا کیسا ہے؟

کہو

اس میں لڑنا بہت برا ہے

ٌمگر راہِ خدا سے لوگوں کو روکنا

اور

اللہ سے کفر کرنا اور مسجدِ حرام کا راستہ خدا پرستوں پر بند کرنا ٬

اور

حرم کے رہنے والوں کو وہاں سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ برا ہے ـ

اور

فتنہ خون ریزی سے شدید تر ہے ـ

وہ تو تم سے لڑےہی جائیں گے

حتیٰ کہ

اگر ان کا بس چلے تو تمہارے دین سے تم کو پھیر لئے جائیں ٬

(اور یہ خوب سمجھ لو کہ )

تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھرے گا اور کفر کی حالت میں جان دے گا ٬

اس کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں ضائع ہو جائیں گے ٬

ایسے سب لوگ جہنمی ہیں ٬

اور

ہمیشہ جہنم ہی میں رہیں گے ٬

بخلاف

اس کے جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنا گھر بار چھوڑا ٬

اور

جہاد کیا ہے وہ رحمتِ الہیٰ کے جائز امیدوار ہیں ٬

اور

اللہ ان کی لغزشوں کو معاف کرنے والا اور اپنی رحمت سے انہیں نوازنے والا ہے ٬

پوچھتے ہیں شراب اور جوئے کا کیا حکم ہے ؟

کہو

ان دونوں چیزوں میں بڑی خرابی ہے

اگرچہ ان میں لوگوں کیلیۓ کچھ منافع بھی ہے ٬

مگر ان کا گناہ ان کے فائدے سے بہت زیادہ ہے ٬

پوچھتے ہیں

ہم راہِ خدا میں کیا خرچ کریں؟

کہو

جو کچھ تمہاری ضروریات سے زیادہ ہو ؟

اس طرح اللہ تمہارے لئے صاف صاف احکام بیان کرتا ہے ٬

شائد کہ تم دنیا اور آخرت دونوں کی فکر کرو ٬

پوچھتے ہیں یتیموں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟

کہو

جس طرزِ عمل میں ان کے لئے بھلائی ہو وہی اختیار کرنا بہتر ہے ٬

اگر تم اپنا اور ان کا خرچ اور رہن سہن مشترکہ رکھو تو اس میں کوئی مذائقہ نہیں ٬

آخر وہ تمہارے بھائی بند ہی تو ہیں ـ

برائی کرنے والے اور بھلائی کرنے والے دونوں کا حال اللہ پر روشن ہے ٬

اللہ چاہتا تو اس معاملے میں تم پر سختی کرتا ٬

مگر

وہ صاحبِ اختیار ہونے کے ساتھ صاحبِ حکمت بھی ہے ٬

تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرنا ٬

جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ٬

ایک مومن لونڈی مشرک شریف زادی سے بہتر ہے

اگرچہ

وہ تمہیں بہت پسند ہو

اور

اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا ٬

جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں

ایک مومن غلام مشرک شریف سے بہتر ہے ـ

اگرچہ

وہ تمہیں بہت پسند ہو

یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں

اور

اللہ اپنے اذن سے تم کو جنت اور مغفرت کی طرف بلاتاہے ٬

اور

وہ اپنے احکام واضح طور پے لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے ٬

توقع ہے کہ وہ سبق لیں گے اور نصیحت قبول کریں گے ٬

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر