غیر اللہ

واللہ ! چاہے ہو حسیں غیر اللہ
پر لائقِ سجدہ نہیں غیر اللہ
ایسا جہاں میں ہے کہیں غیر اللہ
جو لکھ سکے لوحِ مبیں غیر اللہ
سب کو اگر ہوتا شعورِ قرآن
کیوں کھوجتےاہلِ زمیں غیر اللہ
جو خالق و مالک وہی ہے مختار
پھر کیوں بنے چارہ گزیں غیراللہ
آنس بیاں کیونکر کرےانکی شان
دیکھے فنا ہوتے یہیں غیر اللہ

Sajid Pervez

Sajid Pervez

شاعر: ساجد پرویز