شیخ الحدیث علامہ عبدالحفیظ مکی مدظلہ طلبہ کو خصوصی درس حدیث 28 نومبر پڑھائیں گے

Molana Adbul Hafeez Makki

Molana Adbul Hafeez Makki

چمن (نامہ نگار) جمعیت طلباء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے سابق ضلعی نائب صدر اور الجامعہ الاسلامیہ علامہ عبدالغنی شہید ٹائون بائی پاس روڈ چمن کے امسال فاضل محمدصدیق مدنی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جامعہ صولتیہ مکہ مکرمہ سعودی عرب کے شیخ الحدیث اور امت مسلمہ کے ممتاز عالم دین مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز و خصوصی شاگرد اور ختم نبوت انٹرنیشنل موومنٹ کے امیر مرکزیہ بقیة السلف حضرت علامہ عبدالحفیظ مکی حفظہ اللہ دو روزہ دورے پر بلوچستان کے شہر چمن میں الجامعہ الاسلامیہ علامہ عبدالغنی شہید ٹائون بائی پاس روڈ چمن تشریف لارہے ہیں۔

پروگراموں کے آغاز میں سب سے پہلے ا لجامعہ الاسلامیہ علامہ عبدالغنی شہید ٹائون بائی پاس روڈ چمن کے دورہ حدیث کے طلبہ سے درس حدیث کے خصوصی درس دیں گے۔ مکہ المکرمہ کے شیخ الحدیث علامہ عبدالحفیظ مکی مدظلہ کے ہمراہ جامعہ ھذا کے شیخ الحدیث والتفسیر مولانا عبدالبصیرمدظلہ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رکن شورٰی و مہتمم و شیخ الحدیث مولانا حافظ محمدیوسف مدظلہ ، شیخ الحدیث مولانا محمدصادق مدظلہ اور دیگر اساتذہ کرام ہمراہ ہونگے۔

اسی دن جامعہ ھذا میں عام جلسہ اور تاجربرادری کیلئے پروگرامز بھی ترتیب دئیے گئے ہیں۔بعدازاں مکہ المکرمہ کے شیخ الحدیث علامہ عبدالحفیظ مکی مدظلہ چمن کے دیگر مدارس میں بھی خصوصی خطابات کریں گے۔

مولانا محمد صدیق مدنی
سابق ضلعی نائب صدر
جمعیت طلباء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ