حضرت علامہ عبدالرحمن کائناتی کی 30 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: برصغیر کے ممتاز مذہبی سکالر’ دانشور’ سابق صدرعلوم اسلامیہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد حضرت علامہ عبدالرحمن کائناتی کی 30 ویں برسی آج اتوار 22 نومبر کو الکائنات عمران خیابان کالونی نمبر2 مدینہ ٹائون فیصل آباد میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

برسی کی تقریبات کا آغاز نمازظہر کے بعد قرآن خوانی سے ہوگا۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوگی۔ چار بجے شام ادبی نشست منعقد ہوگی۔ نعتیہ مشاعرہ اور محفل مسالمہ میں ممتاز شعراء اور ادباء اپنا کلام اور نثر پیش کریں گے مرحوم کی علمی ادبی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرینگے ۔ تقریب کی صدارت پروفیسر سید یونس جیلانی کرینگے۔

مہمان خصوصی علامہ ضیاء حسین ضیاء ‘ احمد شہباز خاور ‘ ندیم شبلی ایڈووکیٹ ہونگے ۔ مہمانان اعزاز بشارت علی ڈوگر’ میاں محمد اقبال اور اقبال عظیمی ایڈووکیٹ ہوں گے ۔نقابت کے فرائض پروفیسر ریاض احمد قادری انجام دینگے۔ ناظم تقریب طارق محمود خان ہوں گے۔

نماز مغرب کے ساتھ ہی اختتامی دعا ہوگی۔ مزار کائناتی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور چراغاں ہوگا۔ تقریب کا اہتمام کائناتی اکیڈمی اورکائناتی فورم فیصل آبادنے کیا ہے۔