علامہ اقبال پاکستان کیلئے سرمایہ افتخار تھے، عمر فاروق

Allama Iqbal

Allama Iqbal

کراچی : علامہ اقبال نہ صرف ایک قومی شاعر تھے بلکہ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے مسلم امہ میں ایک بیداری پیدا کی ہے ۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ علامہ اقبال کے اسی نظریے کو نوجوانوں میں بیدار کرنا چاہتی ہے ۔ اسی حوالے سے بیداریٔ طلبہ مہم کے تحت MSO 9 نومبر اقبال ڈے کو بھر پور طریقے سے منائے گی اور اس حوالے سے مصور پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فکری نشستوں و سیمینارز کا انعقاد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے ناظم عمر فاروق نے اپنے ایک جاری پریس بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے ، علامہ اقبال نہ صرف ایک شاعرتھے بلکہ انہوں نے پاکستان کے علاوہ عالم اسلام کی بھی اپنے کلام میں بھر پور ترجمانی کی ہے اور پاکستانیوں کے دلوں میں اس کی محبت کا دیا جلا دیا ہے ۔ اس حوالے سے MSO سندھ ، سندھ بھر کے تمام اضلاع میں فکر اقبال کے عنوان سے پروگرامات کا انعقاد کر رہی ہے۔