مولانا علامہ شیخ عبدالحمید گولڑوی کا ایوان ِ مہر علی شاہ حضرو اٹک کے زیر اہتمام تیسری سالانہ سیّدہ کائنات کانفرس سے خطاب

Conference

Conference

اسلام آباد (آن لائن) سیدہ کائنات حضرت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا وہ عظیم ہستی ہیں جنکی تعلیمات آج کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ خاتون جنت کے مقام و مرتبہ کا یہ عالم ہے کہ آپ جنت میں عورتوں کی سردار ٹھہریں۔ پوری کائنات میں آپ کا کوئی ثانی ہے نا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار خطیب آستانہ عالیہ گولڑہ شریف حضرت مولانا علامہ شیخ عبدالحمید گولڑوی نے ایوان ِ مہر علی شاہ حضرو اٹک کے زیر اہتمام تیسری سالانہ سیّدہ کائنات کانفرس اٹک میں ایک پرنور اور پُرہجوم مجمہ سے حضرت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی ذات پر فکر انگیز، پْر اثر وجدانی خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ نبی کریم ۖنے ارشاد فرمایا۔فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہامیرے جگر کا ٹکڑا ہے۔آپ کی تعلیمات کا ہی یہ اثر تھا کہ آپ کی آغوش میں پرورش پا کر جواں ہونے والے حسنین کریمین نے دنیاکے تاج و تخت کو ٹھکرا کر اللہ کی رضا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور دین کی سربلندی کے لیے شجاعت، بہادری اور لازوال قربانی کے وہ کارنامے پیش کیے جو رہتی دنیا تک جاری و ساری رہیں گے۔ انہوں نے کہا آج کی ماں کو مغرب کی تقلید کرنے کے بجائے سیدہ کائنات حضرت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہاکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو حسنین کریمین جیسے کردار کے نوجوان نصیب ہوں۔

سیّدہ کائنات کانفرس کی صدارت پیر سید مہر فرید الحق گیلانی درگاہ عالیہ گولڑہ شریف نے کی ۔میزبانی کے فرائض سرپرست اعلی ایوان ِ مہر علی شاہ حضرو اٹک محمد صالح چشتی گولڑوی ، ندیم ضیاء بٹ گولڑی ایڈوکیٹ اور دیگر ممبران نے کی۔ ملک کے نامور نعت خوانوں عبدالخالق گولڑوی، عابد منیر برادان گولڑوی،شاکر گولڑوی، سید محمد بلال شاہ و دیگرنے ہدیہ نعت عقیدت و سلام بارگاہ رسالت و اہل بیت پیش کیا۔ اس پر ہجوم روحانی محفل میں خصوصی طور پر نامور علماء کرام ، مشائخ عظام، مریدین تاجدار گولڑہ شریف کے علاوہ محبان ِاہل بیت کے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ کانفرنس کے اختتام پر دُعا پیر سید مہر فرید الحق گیلانی درگاہ عالیہ گولڑہ شریف نے کرائی۔

شہزاد حسین بھٹی
نمائیندہ آن لائن اسلام آباد
0333-5178926

۔